۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حشد الشعبی

حوزہ/ حشد الشعبی کے جوان نے کہا: ہم عراق کی سالمیت کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے، اور غیر ملکی دہشتگردی کی سازشوں سمیت اس ملک سے داعش کا بھی صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی نے پیر کے روز صوبہ صلاح الدین میں جنوبی سامرا میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق، الشباب فورسز نے کارروائی کے دوران جنوبی سامرا کے ایک علاقے میں داعش کی رہائش گاہوں پر کاروائی کرتے ہوئے داعشی دہشت گردوں کے اسلحہ کے بڑے گودام کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں دہشتگردی کی روک تھام اور داعش کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ حشد الشعبی کے ایک رضا کار کا کہنا تھا کہ سامرا میں ہونے والی اس کاروائی کے دوران دہشتگرد رنظیم داعش سے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ کاروائی بروقت نہ کی جاتی تو عراق میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ تیار تھا جس سے بھاری مقدار میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔ حشد الشعبی کے جوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عراق کی سالمیت کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے، اور غیر ملکی دہشتگردی کی سازشوں سمیت اس ملک سے داعش کا بھی صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غیر ملکی قابض افواج ہمارا ملک خالی کر دیں۔ غیر ملکی افواج کے لیے اب اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ۔ یہ افواج عراق کی خود مختاری اور سالمیت کی دشمن ہیں انہیں جلد از جلد عراق کو چھوڑ دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .